0

جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

اسلام آباد:: جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔

حکومت نے لائسنس یافتہ اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے کے علاوہ پاکستان کے ہنرمند افراد جاپان بھجوانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا تھا کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہو گا، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے بھی بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کے کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں