0

‘تیار ہیں’ پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ آج ریلز ہوگا

کراچی:: پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ آج بیک وقت ملک بھر کے صف اول کے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن سے قبل نشر کیا جائے گا۔

آفیشل ترانہ پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل ترانہ بجایا جاتا رہے گا۔

تیار ہیں میں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ آفیشل ترانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان(ذلفی) اور کمال خان(لال کبوتر) نے کی ہے۔

آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ سٹار بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان معسود اور شاہین آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔ تیار ہیں کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں