0

توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تحریری فیصلے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اثاثوں میں توشہ خانہ تحائف چھپائے گئے،بادی النظر میں عمران خان کا جمع کرایا گیا ڈکلیئریشن غلط ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے گوشواروں میں تحائف اور اس کی فروخت سے حاصل رقم کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کےخلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، سابق وزیر اعظم کے خلاف شکایت کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 9 جنوری کو ٹرائل کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں