0

تمام بورڈز کے امتحانات ختم

تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات منسوخ، تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، شفقت محمود
کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے منسٹر آف ایجوکیشن شفقت محمود نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ تمام بورڈز کے امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ سال کے نتائج پر طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا۔ یونیورسٹیز میں داخلے گیارہویں جماعت کے نتائج پر ملیں گے۔

مدثر رحمان اور مریم شاہ( راولپنڈی) وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والی قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رہیں گے۔ کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کو بروز ہفتہ سے نرم کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ مزدور اور محنت کش طبقے کی ابتر حالت ہے۔ گزشتہ پیر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی ویڈیو لنک کانفرنس میں بھی تمام تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے صوبائی وزراء تعلیم نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کرونا کے باعث تعلیمی ادارے نہیں کھولے جا سکتے۔ تا ہم خیبر پختونخواہ نے یکم جون کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی تھی۔تاہم وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات جو کہ کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے اب منسوخ ہو گئے ہیں۔ تمام طلباء کو گذشتہ کلاس کے گریڈز کے مطابق آئندہ کلاس میں پروموٹ کر دیا جائے گا۔
منسٹر برائے تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کے امتحانات کی صورت میں جان کے خطرات لاحق تھے۔ بچوں کی جان کو ہر قسم کے خطرے سے دور رکھنے کے لیےیہ فیصلہ لیا گیا ۔
یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیارہویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر داخلہ کر سکیں گی۔ آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں نرمی آئے گی اور چھوٹی مارکیٹیں صبح سحری سے لے کر شام5 بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں