اسلام آباد:: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو سابق نتائج پر پروموٹ کیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں میں داخلہ 11ویں جماعت کے نتائج پر ملے گا۔

