اسلام آباد:: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر کے دورے کے دوررس نتائج نکلیں گے، ترک صدر کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر سلگتا ہوا مسئلہ ہے، ترک صدر نے کہا مسئلہ کشمیر پاکستان نہیں ہمارا مسئلہ ہے، ترکی کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، ترکی کے ساتھ معیشت پر بات چیت جاری ہے۔