0

ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

اسلام آباد:: ترکی میں موجود 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ہے جو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو امیگریشن حکام نے ان کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔
امیگریشن حکام نے ترکی سے ڈیپورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی جانچ پڑتال کرکے ان میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انھیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں