0

ترکی: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی، 1400 زخمی، آفٹر شاکس جاری

استنبول:: ترکی میں زلزلے نے خوفناک تباہی مچا دی، جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہو گئی، 1400 زخمی ہیں۔ ایک ہزار عمارتیں رہنے کے قابل نہ رہیں، زلزلے کے بعد چار سو ایک آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہفتے کو رات گئے 44 افراد کو ریسکیو کیا گیا، حکام کے مطابق تیس عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ ایک ہزار عمارتیں رہنے کے قابل نہ رہیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جکا ہے۔

حکام کے مطابق ملبے تلے تاحال درجنوں افراد دبے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں