0

تحریک انصاف کی ٹیم متحد، تنقید کے باوجود عوامی خدمت جاری رکھیں گے: عثمان بزدار

لاہور:: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، تنقید کی پرواہ کیے بغیرعوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراعلٰی پنجاب نے کہا حکومت میں پاکستان کےعوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن سے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی، موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں