تحریک انصاف کی حکومت کا لاہور شہر کیلئے پہلا بڑا منصوبہ، اورنج لائن سے بھی زیادہ زبردست مگر 70 فیصد کم قیمت والا ٹرانسپورٹ منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں، یومیہ 5 لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ پنجاب کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے برطانوی دور کی مشہور زمانہ ’’ٹرام‘‘ سروس کو لاہور میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ منصوبہ چینی کمپنی سی آر ایس سی انٹرنیشنل اور چیک رپبلک کے ان کون گروپ پر مشتمل کنسورشیم محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے مکمل کرئے گا۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اور چیک رپبلک و چین کی کمپنیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بہتری کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کریں گی۔ پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر 30سے 35 کلو میٹر طویل ٹریک پر ٹرام چلائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی لاگت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہوگی۔ جبکہ اس سروس سے ایک گھنٹے میں 30 ہزار مسافر یعنی یومیہ تقریباً 5 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے..
0