0

بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کاآغازکیاجارہاہے،حماد اظہر

اسلام آباد :: وزیرمملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہرکہتے ہیں کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کاآغازکیاجارہاہے۔اسلام آبادمیں ایشیائی ترقیاتی بنک ک زیراہتمام پاکستان اینوویٹو فنانس فورم کاانعقاد ہوا جس میں اقتصادی ماہرین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اقتصادی امورحماداظہرنے کہابے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کاآغازکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاوزیراعظم کوروزانہ کی بنیادپرمعاشی صورتحال سے آگاہ کیاجارہاہے۔کاروبارکوآسان بنانے کیلئے پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں۔حماد اظہرکے مطابق حکومت ملک میں تجارت کاحجم بڑھارہی ہے۔خواتین کیلئے درمیانے اورچھوٹے درجے کے کاروبارکاپروگرام شروع کیاگیاہے۔چھوٹے اوردرمیانے درجے کاکاروبار90فیصدتک جانے سے معیشت بہترہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں