اسلام آباد:: حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 9 سال تک بیگمات کے نام پرغریبوں کا حق کھانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے برطرفی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے فراڈ کا معاملہ، حکومت نے ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں 9 سال تک بیویوں کے نام پر غریبوں کا حق کھانے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے بر طرفی عمل میں لائی جائے گی۔