0

بیرون ممالک مختلف جیلوں میں قید 8608 پاکستانیوں کو رہائی ملی: فہرست جاری

اسلام آباد::: وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے بیرون ممالک مختلف جیلوں میں قید 8608 پاکستانیوں کوآزادی کا پروانہ ملا، حکومت نے اب تک رہائی پانے والے تارکین وطن کی فہرست جاری کر دی۔

سعودی عرب کی جیلوں سے 2620، یو اے ای کے جیلوں سے 3423 پاکستانی رہا ہوئے جبکہ ملائشیا کے جیلوں میں 1540 پاکستانی رہا ہو کر وطن واپس پہنچے، عراق سے 668، قطر سے 106 پاکستانی رہا ہوئے، کویت کی جیلوں سے 113 پاکستانی قید سے آزاد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں