0

بہاولپور: نجی سکول کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 9 بچے، 2 ٹیچر زخمی

بہاولپور:: بہاولپور اندرون فرید گیٹ کے قریب پرائیویٹ نجی سکول کی اچانک چھت گر گئی، چھت گرنے کے حادثے میں 9 بچوں سمیت 2 خاتون ٹیچرز زخمی ہوگئیں۔

بہاولپور اندرون فرید گیٹ کے قریب پرائیویٹ نجی سکول کی اچانک چھت گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں اور 2 خاتون ٹیچرز کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی 7 سالہ لبنہ اور 4 مزید بچوں کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے، تمام زخمی بچوں اور ٹیچرز کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اُدھر حادثے کے فوری بعد ڈی سی، ڈی پی او بہاولپور کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کی خود مانیٹرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں