0

بھارت: 18 سالہ نوجوان کرکٹر دوران میچ چل بسا

نئی دہلی:: بھارت میں دورانِ میچ ایک نوجوان کرکٹر حرکت قلب بند ہونے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

عرب خبر رساں ادارے ’’خلیج ٹائمز‘‘ کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا۔ ستیا جیت پردھان کواس وقت دل کا دورہ پڑا جب نان سٹرائیک اینڈ سے وہ سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اوروکٹ کے درمیان میں پہنچ کرگرگئے۔

اڑیسہ کندراپیڑا کالج میں زیرتعلیم ستیاجییت کو فوری طورپرمقامی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔

پولیس کے مطابق ستیا جیت کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ہی ان کی موت کی صحیح وجہ سامنےآسکے گی-

یاد رہے کہ گزشتہ سال بنگال کلب کرکٹ کے سنویادیو نمائشی میچ کے دوران بیٹنگ کے بعد اپنے ٹینٹ میں واپس جارہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔

نومبر2014ء میں آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز کی گردن پر گیند لگنے سے ناگہانی موت کے بعد اب کرکٹ قوانین کو کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں کھلاڑیوں کو فوری طور پر ہسپتان منتقل کردیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں