0

بھارت کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جارحانہ پالیسی اپنانا ہوگی: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد:: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پوری قوم مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جارحانہ پالیسی اپنانا ہوگی۔

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر کھڑے ہیں، پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے، امریکا کبھی ہمارے حق میں بات نہیں کرے گا، امریکا کی جانب سے ثالثی سے بھارت کو فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں