0

بھارت: آن لائن لوڈو گیم کیوں جیتے؟ گارڈ نے دوست کو مار ڈالا

نئی دہلی:: دنیا بھر میں کچھ ایسی دلچسپ و عجیب خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو کئی بھی حیران کرنے کے ساتھ ششدر بھی کر دیتی ہیں ایسی ایک خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پر ایک سکیورٹی گارڈ نے دوست اس لیے قتل کر دیا کہ وہ آن لائن لوڈو گیم کیوں جیتا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اوینش کمار پانڈے نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے 22 سالہ ساتھی انکت سنگھ کو قتل کیا تھا، دونوں بطور سیکیورٹی گارڈ ایک کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم کا تیسرا قتل ہے، وہ اس سے قبل 2000 اور 2008 میں بھی دو قتل کر چکا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے ایک طویل عرصے سے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیا کا استعمال چھوڑ رکھا تھا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول اور قاتل دونوں کی رہائش اپنے دفتر میں ہی تھی۔ قتل سے قبل دونوں ایک آن لائن لوڈو گیم کھیل رہے تھے جس میں ہارنے کے بعد پانڈے نے چھری سے اپنے ساتھی کا نرخرہ کاٹ دیا۔

ساتھی کو قتل کرنے کے بعد پانڈے وہاں سے فرار ہو کر پونا گیا اور اس کے بعد مختلف شہروں میں چھپتا رہا۔ اس کے بعد وہ دہلی آ کر سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرنے لگا۔

پانڈے کے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے اتر پردیش پولیس نے اس کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ہزار روپے کا انعام رکھا تھا۔

پولیس کو جلد ہی اس کے بارے میں معلومات موصول ہوگئیں جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں