0

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی

راولپنڈی:: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے ستوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، دشمن کی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے باعث 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق مدار پور گاؤں سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 45 سالہ شخص کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں