ڈھاکہ:: بنگلہ دیشی مڈل آرڈر بیٹسمین محمود اللہ کے ٹیسٹ کیریئر کو فی الوقت بریک لگ گئی ہے کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے انہیں پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنی کارکردگی پر غور کی ہدایت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے 34 سالہ بیٹسمین پر واضح کردیا ہے کہ وہ فوری فیوچر پلاننگ کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں 22 فروری سے زمبابوے کیخلاف واحد ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا جائے گا۔
محمود اللہ کو یہ بھی باور کرایا گیا کہ وہ آخری دس ٹیسٹ میچز میں صرف ایک نصف سنچری بنا سکے ہیں، اسے بھی ایک سال گزر چکا ہے۔