لاہور:: خوش آمدید، ویلکم، جی آیاں نوں، بنگلادیشی ٹیم بارہ سال بعد لاہور پہنچ گئی، ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی آج تقریب رونمائی، پاک بنگلا ٹیموں کی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی شیڈول ہے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، ناں ناں کرتی بنگلادیشی ٹیم زندہ دلان کے شہر لاہور پہنچ گئی، خصوصی طیارے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے والے مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آل راؤنڈر محمود اللہ کی قیادت میں آنے والی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گی، کپتان بابر اعظم اور محمود اللہ کی پریس کانفرنس شیڈول ہے۔
پاکستان اور بنگلادیشی ٹیمیں دوپہر ایک بجے پریکٹس شروع کریں گی، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔ دوہزار آٹھ کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے بنگلادیشی ٹیم میں محمود اللہ کپتان، تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن، لٹن داس، محمد متھن ، عفیف حسین، مہدی حسن،، امین الحق، مستفیض الرحمان، الامین حسین، شفیق الاسلام، روبیل حسین اور حسن شامل ہیں۔