shaukat yousafzai 0

بلین ٹری منصوبے میں جو بھی ادارہ تحقیقات کرنا چاہے، خوش آمدید کہیں گے: شوکت یوسفزئی

پشاور:: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبے میں جو بھی ادارہ تحقیقات کرنا چاہے، اسے خوش آمدید کہیں گے۔

پشاور پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ صحافیوں کو اس سال صحت انصاف کارڈ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں اس ہفتے میں تبدیلیاں ہونگیں۔ فاٹا ممبران کے ساتھ مل کر کابینہ کی تعداد 16 ہو جائے گی۔ کئی محکمے خالی ہیں، جن پر وزیر اور مشیر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ڈالر میں استخکام ہے معشیت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ جون سے ابھی تک سٹیٹ بینک سے حکومت نے کوئی قرضہ نہیں لیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عالمی سطح سے کم ہے۔ گیس کے مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنا چاہیے جبکہ بی آر ٹی منصوبہ اسی سال مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں