0

بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کوئٹہ:: 10 سالہ بچی کے اغوا میں معاونت کے معاملے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

خیال رہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سید منیر احمد آغا نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی سے متعلق درج مقدمے میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سر فراز بگٹی کے خلاف 10 سالہ بچی ماریہ علی کو7 دسمبر 2019ء کو فیملی کورٹ سے اپنے ہمراہ لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کے روبرو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ آفتاب احمد لون نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر انہیں عبوری ضمانت دی تھی، جس میں بعد ازاں توسیع بھی کی گئی، تاہم گزشتہ روز ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پرفریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ووکیشنل جج کوئٹہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں