اسلام آباد:: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال اور سردار ایاز صادق نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر شہباز شریف کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے لیگی رہنماؤں سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے واپس نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا، احسن اقبال اور ایاز صادق نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

