0

بلاول بھٹو کی مشاورتی بیٹھک میں پیپلزپارٹی کے کئی رہنما (ن) لیگ سے نالاں

لاہور:: بلاول بھٹو کی مشاورتی بیٹھک میں پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے بطور اپوزیشن کردار پر سوال اٹھا دیا۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا لیگی لیڈر شپ باہر ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر منظر سے غائب ہیں، مریم نواز خاموش ہیں، معاملہ کیا ہے ؟ معلوم نہیں اسمبلی کب تک اپوزیشن لیڈر سے محروم رہے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا بلاول بھٹو ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، (ن) لیگ کی خاموشی سے شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں