اسلام آباد:: سپریم کورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی تشریح پر مبنی بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا بادی النظر میں شواہد موجود ہوں تو ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہو سکتی۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سیکرٹری یونین کونسل جمشید ٹاؤن کراچی کی درخواست ضمانت پر جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کے نتائج دور رس ہو سکتے ہیں، ملزمان کی عدم گرفتاری سے شواہد ضائع بھی ہو سکتے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ غلام فاروق چنا پر خاتون کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کا الزام تھا، جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ذریعے خاتون کی قیمتی اراضی ہتھیائی گئی، غلام فاروق چنا ضمانت قبل ازگرفتاری کی رعایت کے مستحق نہیں۔

