باجوڑ:: باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔
افسوسناک واقعے کے بعد مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو وہاں سے نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مرنے والے بچوں میں حنا بی بی، زید، آسیہ، حذیفہ، انس، حبیب اور اسماعیل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حنیف الله، نزاکت بی بی، لیلیٰ بی بی، زینب اور ریحانہ بی بی شامل ہیں۔