لاہور:: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میاں محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (@NawazSharifMNS) یہ ہے۔