اسلام آباد: ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر نواز شریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار کردیا، حکومتی ذیلی کمیٹی نے موقف میں تبدیلی کے لیے (ن) لیگ کو صبح تک مہلت دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
حکومت اور (ن) لیگ کے درمیان نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے نواز شریف حکومتی شرائط پر ناخوش ہیں اور انہوں نے شرائط پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔
اس ضمن میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ اعظم سلیمان، سیکریٹری صحت پنجاب، شہباز شریف کے نمائندے ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ جب کہ نواز شریف میڈیکل بورڈ کے سربراہ بھی ززشریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق حکومت کی جانب سے طلب کیے گئے ضمانتی بانڈز پر بحث ہوئی تاہم مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ضمانتی بانڈز دینے کی کوئی وجہ نہیں بنتی، نواز شریف علاج کے لیے باہر جارہے ہیں، حکومت کی شرائط پر کسی طرح سے عمل نہیں ہوسکتا۔
0

