اسلام آباد:: ای او بی آئی پینشنرز کے لئے خوشخبری، ای او بی آئی پینشنرز کو اب پینش ساڑے 8 ہزار روپے ملے گی، ادارہ 6 ہزار روپے کے بقایا جات بھی ادا کرے گا۔
حکومت نے پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد جنوری 2020 سے ہونا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کے نوٹفیکشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد پیشنرز کو ساڑے 8 ہزار روپے کے علاوہ 6 ہزار روپے کے بقایاجات بھی دیئے جائیں گے۔
موجودہ حکومت ای او بی آئی پینشن میں 60 فیصد اضافہ کرچکی ہے، دو سال میں پینشن 5250 روپے سے بڑھ کر اب 8500 روپے ہوچکی ہے۔ اس وقت ای او بی آئی پینشنرز کی کُل تعداد 4 لاکھ ہے جس کے لئے حکومت کو ماہانہ 3 ارب روپے کی رقم جاری کرنا ہوتی ہے۔