0

ایک وقت میں خون روکنے اور لہو جمانے والی بینڈیج

سنگاپور:: سائنس دانوں نے حادثاتی طور پر ایک ایسی پٹی تیار کر لی ہے جو زخم سے خون کے بہاؤ کو روکتی ہے اور دوسری جانب باہر آنے والا خون جمنے میں مدد دیتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیچر کمیونی کیشن نامی عالمی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ای ٹی ایچ زیورخ انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے ماہرین نے ایک مٹیریل دریافت کر لیا جو بہتے خون کو فوری طور پر جمنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ باریک پرت کاربن اور سلیکون کے نینو فائبر سے بنی ہے اور اسے آسانی سے عام پٹیوں پر لگایا جاسکتا ہے۔

یہ ایجاد حادثاتی طور پر واقع ہوئی ہے جسے سمجھنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن اب تک خیال ہے کہ اس میں اہم کردار کاربن نینو فائبر کا ہی ہے۔ پٹی کو زخمی چوہوں پر آزمایا گیا اور زبردست کامیابی ملی ہے لیکن فی الحال اسے مزید بہتر کرنے کے بعد ہی انسانوں کی باری آسکے گی۔
یہ دنیا کا پہلا مٹیریل ہے جو خون کے بہاؤ کو روکتا ہے اور خون کو جماتا بھی ہے، اسے ‘سپر ہائیڈرو فوبک’ مٹیریل کا نام دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں