0

ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس، کرونا وائرس سے پیدا صورتحال پر تفصیلی غور

اسلام آباد:: ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس جاری ہے جس میں کرونا وائرس سے پیدا صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مزا کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری صحت، این آئی ایچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام شریک ہیں۔ اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا ایئرپورٹ پر سکریننگ کے نظام کی خود نگرانی کرتا رہوں گا، تمام ایئر پورٹس پر تربیت یافتہ ہیلتھ سٹاف کا اضافہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، وزارت صحت میں قایم ایمرجینسی آپریشن سیل صورتحال مانیٹر کر رہا ہے، ہسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظر علیحدہ وارڈز مختص ہیں، پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں