0

ایل این جی کیس: نیب نے شاہد خاقان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی

اسلام آباد:: ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی۔ قومی احتساب بیورو نے 24 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

نیب کا شاہد خاقان عباسی پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے کہا شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکا دیا، ایل این جی کی یومیہ ضرورت زیادہ بتا کر زیادہ ٹرمینل لگا کر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنایا گیا، ایل این جی کی یومیہ ڈیمانڈ 1200 کیوبک فٹ بتا کر ایک سے زیادہ ٹرمینل لگانے کی بنیاد تیار کی گئی، ایک سے زیادہ ٹرمینل لگانے کا مقصد پسندیدہ کمپنیوں کو ٹھیکے دیکر نوازنا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے کہا ایل این جی کا انتظام منصبوے کے تحت سوئی سدرن گیس کے بجائے انٹرسٹیٹ گیس کمپنی کو دیا گیا، شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی دھوکہ کیا اور ٹرمینل کی قیمت سے متعلق درست حقائق نہیں بتائے، جلدی میں دوسرا ٹرمینل بھی بنا دیا گیا، ٹرمینل کی لاگت کے باعث ایل این مہنگی بھی ہوگئی، یومیہ ایل این جی ضرورت جانچنے کے لئے شاہد خاقان نے کوئی بھی سٹڈی نہیں کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں