اسلام آباد:: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 اہداف میں سے 14 پر پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے مالیاتی شعبہ میں موثر حکمت عملی اپنائی۔
ایف اے ٹی ایف بھی پاکستانی کارکردگی پر حیران، دہشت گردوں تک فنڈز منتقلی کے سدباب کے لیے اداروں میں تعاون بڑھایا، مالیاتی، نان بینکنگ سیکٹر سٹاف کو ٹیرر فنانسنگ، انسداد منی لانڈرنگ پر آگاہی دی۔ سٹیٹ بینک کا مالیاتی اداروں کے آڈٹ کے ذریعہ موثر چیک رکھنے کا اقدام، ایئرپورٹس پر مسافروں کے اعدادوشمار محفوظ رکھے جا رہے ہیں۔
کرنسی، زیورات، سونے اور ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے اسٹریٹجی پلان بنایا گیا۔