اسلام آباد:: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ قرض کی رقم صوبہ پنجاب کے لئے دی جارہی رہے، پنجاب کے 7 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ تیار کی جائے گی، بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودھا اور ڈی جی خان کے علاقے شامل ہیں۔