iran prliment 0

ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشتگرد قرار دیدیا، قاسم سلیمانی کرمان میں سپردخاک

تہران:: ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کر لیا، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین ان کے آبائی شہر کرمان میں کر دی گئی۔

ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کےبعد ایرانی پارلیمنٹ نے پینٹاگون کو بھی دہشت گردوں کا معاون اور ذمہ دار گردانا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے ڈیتھ فار امریکا کےنعرے بھی لگائے۔

بل کے مطابق امریکی فوج، پینٹاگون کے ملازمین، ذیلی اداروں، ایجنٹس اور کمانڈر جو بھی جنرل سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں، بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ تعاون کو دہشت گردی سمجھا جائے گا۔

ادھر امریکی فضائی حملےمیں جاں بحق ہونے والے قاسم سلیمانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے کرمان میں کردی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں