0

اگر نواز شریف بیمار ہیں تو اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کریں، علی محمد خان

لاہور:: وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے مخالفت کے باوجود انھیں باہر جانے دیا لیکن اب ان کی صحت سے متعلق حکومت کو آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے ذاتی دشمن نہیں ہیں۔ ہم ان کی صحت کے حوالے سے سیریس تھے تو انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ اب وہ ٹھیک ہو گئے تو واپس آ جائیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حکومت کے خط نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق سیاست کر رہی ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج ان کے ذاتی معالج کی سفارشات پر ہوگا۔ حکومت ان کے علاج کا کیسے فیصلہ کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں