Qamar zaman qaira 0

اپوزیشن لیڈر پاکستان آ کر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں، قمر زمان کائرہ

لاہور:: رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے، وہ آ کر آئینی ذمہ داریاں پوری کریں جبکہ مریم بی بی کو بھی چپ کا روزہ توڑنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی سرگرمی کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ہمیں حکومتی ہتھکنڈے روک سکے ہیں اور نہ روک سکیں گے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر ہونیوالے جلسے سے حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے بحران کا شکار ہے۔ حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ حکومت اسی طرح چلی تو ملک کو ڈبو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاید حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع سے متعلق قانون سازی نہیں کرنا چاہتی۔ شاید حکومت خود بھی یہی چاہتی ہے کہ یہ بل پاس نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں