0

اپوزیشن جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:: آٹا، چینی بحران اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن اراکین نے حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والے اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے بھی درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر لاتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

رانا تنویر نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم ہمیشہ کی طرح اپنے قریبی ساتھیوں کو بچائیں گے۔ موجودہ کمر توڑ مہنگائی پر وہ فوری طور پر مستعفی ہوں اور نئے انتخابات کرائے جائیں۔

حکومت کیخلاف احتجاج کرنے والے اراکین میں ملک پرویز، شائستہ پرویز، آصف کرمانی، شیزا فاطمہ، مشاہد حسین سید، مائزہ حمید، کلثوم پروین او کھیل داس سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں