اٹک:: راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر ڈمپر اور ہائی ایس میں ٹکر سے 7 فراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غلط کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں 3 خواتین، ایک بچہ اور 2 مرد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔
حادثے میں زخمی ہونیوالے 9 افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔