0

‘ آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا جاری، سندھ حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا’

سیالکوٹ:: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، گھی، چاول اور دالیں سستے داموں دستیاب ہیں، پنجاب بھر کی فلورملز کو حکومت سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم فراہم کر رہی ہے، عوام کی طاقت سے ذخیرہ اندوزوں کوشکست دیں گے۔ سندھ حکومت نے گندم کی خریداری میں‌ غفلت کا مظآہرہ کیا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےعوام سے وعدہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کونہیں چھوڑوں گا، رئیل اسٹیٹ مافیا زرعی اجناس ذخیرہ کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے، وزیراعظم نے رئیل اسٹیٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، اس مافیا نے اپنی بلیک منی کووائٹ کرنے کیلئے زرعی اجناس کی ذخیرہ اندوزی کاسلسلہ شروع کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے، سندھ میں گندم کی بروقت خریداری نہیں کی گئی، پنجاب میں 60 فیصد زیادہ گندم پیدااورذخیرہ ہوتی ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ مسلسل تاثر دے رہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، دیوانے کے خواب دیکھنے والے سن لیں حکومت اتحادیوں کیساتھ مل کر 5 سال پورے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں