0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کے عالمی دن پر انھیں خراج تحسین

راولپنڈی:: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ہر شعبے میں قوم کی تعمیر میں حصہ لے رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں بیٹیاں خصوصاً شہدا کے خاندان ہماری قوم کا فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں