0

آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہے

اسلام آباد:: اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل عامر ذوالفقار خان کی گاڑی کو حادثہ، تاہم خوش قسمتی سے آئی جی محفوظ رہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی عامر ذوالفقار خان گھر سے اپنے دفتر آ رہے تھے کہ آئی نائن کے قریب ٹریفک سگنل پر ایک کار ان کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔
آئی جی کے ڈرائیور نے شہری کی گاڑی کو بچانے کے لئے بریک لگائی تو پیچھے آنے والی گاڑی نے زور سے ٹکر مار دی، ٹکر لگنے سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے آئی جی اسلام آباد اس حادثے میں محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں