0

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا، انٹر بینک میں 6 پیسے مہنگا

کراچی:: امریکی کرنسی کا ریٹ آج اتار چڑھاو کا شکار رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا دوسری جانب انٹر بینک میں 6 پیسے مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ میں لین دین کے دوران ڈالر کا ریٹ جہاں اوپن مارکیٹ میں کم ہوا وہاں انٹر بینک میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہو کر 154 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوئی جبکہ انٹربینک میں 6 پیسے مہنگا ہوئی اور 154 روپے 26 پیسے پر بند ہوئی۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 252 پوائنٹس کا اصافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 427 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں