کراچی:: ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے اور 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 20 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک امریکی کرنسی کی قیمت 154 روپے 65 پیسے پرپہنچ گئی۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی، مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 155 روپے ہوگئی ہے۔