0

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر دس پیسے مہنگا

لاہور:: ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی دس پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی کرنسی 5 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 19 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں