0

اوپن مارکیٹ: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا

لاہور:: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 154 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 154 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں