0

انڈر نائنٹین ورلڈکپ، پاکستان نے دوسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا

جوہنسبرگ:: پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے ورلڈکپ میں اپنا دوسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا، جونئیر ٹیموں کا میگا ایونٹ جمعہ سے ہو گا، قومی شاہین 19 جنوری سے اسکاٹ لینڈ کے خلاف مہم شروع کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے میدانوں میں آئی سی سی انڈر نائنٹین ٹیموں کا ورلڈکپ میلہ، ٹیم پاکستان نے اپنا دوسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا، قومی انڈر نائنٹین کھلاڑیوں نے دوسرے وارم اپ میچ میں لنکن کے خلاف فتح سمیٹیی، طاہر حسین کی چار وکٹوں کی بدولت حریف آئی لینڈرز کو انچاس اعشاریہ تین اوور میں215 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

جواب میں فہد منیر نے واحد ففٹی اسکور کی، وہ اکاون رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے چھیالیسویں اوور میں ہدف پورا کر لیا، قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اس سے پہلے نائجیریا کو بھی وارم اپ میچ میں شکست دی تھی۔

تیرہویں آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈکپ کا آغاز سترہ جنوری سے شیڈول ہے جس میں سولہ ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کے ساتھ گروپ اے میں جاپان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نائجیریا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ہیں۔

گروپ سی میں پاکستان، بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے جبکہ گروپ ڈی میں میزبان جنوبی افریقہ کے علاوہ کینیڈا، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فائنل نو فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں