0

انڈر نائنٹین ورلڈکپ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے

جوہانسبرگ:: انڈر نائنٹین ورلڈکپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے، فائنل کی دوڑ کون جیتے گا، کرکٹ دیوانوں کی نظریں جم گئیں۔ قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں تیز کر دیں، حریف ٹیم نے بھی جیت کا دعویٰ کر دیا۔

جنوبی افریقہ میں جاری جونیئر کرکٹرز کا میگا ایونٹ، سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی انڈرنائنٹین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہی شروع ہو گا۔

بڑے میچ کی بڑی تیاریاں کر لی گئیں، ہیڈ کوچ اعجاز کی زیرنگرانی کھلاڑیوں کی پریکٹس، تمام پلان بھی فائنل کر لیا۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس میں خوب پسینہ بہایا گیا۔ اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کو ہرانے والی قومی جونیئر ٹیم کا بنگلادیش سے میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا، ایونٹ کی ناقابل شکست قومی انڈرنائنٹین کھلاڑیوں نے جیت پر نظریں جما لیں۔

دوسری جانب بھارتی جونیئر ٹیم بھی فتح کے لیے پرامید، دونوں ٹیموں کے کامیابی کے دعوے، کرکٹ دیوانوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں