0

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا

لاہور:: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے دوران اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر بالترتیب 20 پیسے اور 22 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی نئی قیمت 154 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 154 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں