Rupees 0

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا

لاہور:: رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مزید گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے15 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں تنزلی دیکھی گئی، ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں